کرم کا یہ دفینہ ہے، یہ رحمت کا خزینہ ہے- تحدیث نعمت (2015)

کرم کا یہ دفینہ ہے، یہ رحمت کا خزینہ ہے
یہاں کا ذرّہ ذرّہ اک مقدّس آبگینہ ہے
کبوتر بھی یہاں اڑتے ہیں تصویرِ ادب بن کر
مرے ساتھی، یہی تو میرے آقاؐ کا مدینہ ہے