ازل سے روشنی خلدِ سخن میں رہتی ہے (قطعہ)- خلد سخن (2009)

ازل سے روشنی خلدِ سخن میں رہتی ہے
ازل سے چاند ستارے ورق پہ ملتے ہیں
ازل سے خوشبوئے نعتِ نبیؐ ہے سانسوں میں
ازل سے پھول جوارِ قلم میں کھلتے ہیں